مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يطوف بالبيت من رخص له أن يصلي الركعتين في الكعبة باب: جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
١٥٦٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (عبيد) (١) اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ دخل الكعبة وأسامة بن زيد (وبلال) (٢) وعثمان بن طلحة فمكث في البيت فأطال، ثم دخل ابن عمر في أثره أول، الناس فسألت بلالًا: أين صلى رسول اللَّه ﷺ؟ قال: بين العمودين المقدمين، قال: ونسيت أن أسأله: كم صلى؟ (٣).حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے، حضرت اسامہ بن زید، حضرت بلال اور حضرت عثمان بن طلحہ آپ کے ساتھ تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر کعبہ میں ٹھہرے، پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما لوگوں میں سب سے پہلے ان کے پیچھے داخل ہوئے میں نے حضرت بلال سے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں پر نماز ادا فرمائی ؟ حضرت بلال نے فرمایا کہ پہلے دو ستونوں کے درمیان، راوی کہتے ہیں کہ میں ان سے پوچھنا بھول گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتنی رکعتیں ادا فرمائیں تھیں۔