مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يطوف بالبيت من رخص له أن يصلي الركعتين في الكعبة باب: جو شخص طواف کرے، کن حضرات نے اس کو اجازت دی ہے کہ وہ دو رکعتیں کعبہ میں پڑھ لے
حدیث نمبر: 15696
١٥٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن جعفر بن محمد عن أبيه قال: سئل أبي عن الصلاة في الكعبة (قال) (١): صليت مع أبي حسين بن علي في الكعبة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے والد حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کعبہ میں نماز پڑھی تھی۔
حواشی
(١) في [ز]: (فقال).