مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15662

باب: جو شخص حج کا احرام باندھے پھر عمرہ کو بھی اس کے ساتھ ملانے کا ارادہ کر لے

في الرجل يهل بالحج ويريد أن يضم إليها عمرة

حدیث نمبر: 15662
١٥٦٦٢ - وعن عطاء وطاوس أو أحدهما في رجل أهل بالحج قالا: إن شاء جعل معها عمرة فكان قارنًا، وأهدى هديًا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء اور حضرت طاؤس یا ان دونوں میں سے کسی ایک سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے حج کا احرام باندھا ہو، وہ فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو اس کے ساتھ عمرہ کو بھی ملا لے اور قارن بن جائے، اور ھدی کا جانور پیش کرے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15662
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15662، ترقيم محمد عوامة ---)