مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في التعريف بالبدن باب: ھدی کے جانور کو وقوف عرفہ کرانا یعنی مقام عرفات میں لے کر جانا
حدیث نمبر: 15656
١٥٦٥٦ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا أبو بكر) (١) بن عياش عن أبي إسحاق عن علقمة قال: بعث معي عبد اللَّه بهديه فقال: إذا كان عشية عرفة فعرف به (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ عبد اللہ نے ھدی کا جانور میرے ساتھ بھیجا اور فرمایا کہ اگر عرفہ کی شام کو پہنچو تو اس کو عرفہ لے کر جانا۔
حواشی
(١) تكرر في [ب].