حدیث نمبر: 15651
١٥٦٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر (عن الشيباني) (١) عن عبد الرحمن بن الأسود قال: حججت مع الأسود ومعه هدي كثير، فدخل على عائشة فسألها، فرأيته خلّفه بمنى (لم يعرف به) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن الاسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود کے ساتھ حج کیا اور آپ کے ساتھ بہت سے ھدی کے جانور تھے، پھر آپ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے دریافت فرمایا ؟ میں نے ان کو دیکھا کہ انھوں نے ھدی کے جانور منیٰ میں ہی چھوڑ دیئے ان کو عرفہ نہ لے کر آئے۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ب، جـ، ز]: (يعرف به)، وفي [ن]: (يعرفه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15651
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15651، ترقيم محمد عوامة 15207)