حدیث نمبر: 15620
١٥٦٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عيينة بن عبد الرحمن عن أبيه أن رجلًا قال لابن عباس وهو في الحج وهو محرم: أحك رأسي وأنا محرم؟ فجمع ابن عباس يديه جمعًا فحك بهما رأسه قال: أما أنا فأقول (هكذا) (١).
مولانا محمد اویس سرور

ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا اس حال میں کہ آپ حج کے احرام میں تھے کہ میں حالت احرام میں سر کو کھجلا سکتا ہوں ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اکٹھا کیا اور ان کے ساتھ سر کو کھجلایا اور فرمایا کہ میں تو بہر حال یہی کہتا ہوں، اس شخص نے عرض کیا کہ اگر آپ کوئی جوں مار دیں ؟ آپ نے فرمایا تیرے لیے دوری ہے جوں تو میرے سر کے کھجلانے میں رکاوٹ نہیں ہے، اور بیشک تم لوگوں کو حج میں صرف شکار کرنے سے روکا گیا ہے۔

حواشی
(١) في [ب، ن]: (هذا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15620
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15620، ترقيم محمد عوامة 15180)