حدیث نمبر: 15595
١٥٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لا يركب البدنة ولا يحمل عليها، إلا من أمر لا يجد منه بدًا، ولا يشرب من لبنها إلا أن يرمل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر ارشاد فرماتے ہیں کہ ھدی کے اونٹ پر سوار نہ ہو اور نہ ہی اس پر بوجھ لاد مگر یہ کہ بہت مجبوری ہو جس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو، اور اس کا دودھ مت استعمال کر ہاں اگر تیرا زاد راہ ختم ہوجائے تو پھر اجازت ہے۔