حدیث نمبر: 15574
١٥٥٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد قال: (سألتهم) (١) أغسل رأسي قبل أن أحلق إن شق علي الحلق؟ قالوا: نعم، وإن شئت غسلته بالخطمي.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد سے دریافت کیا کہ کیا میں حلق کروانے سے قبل اپنا سر دھو سکتا ہوں ؟ جب حلق کروانا دشوار ہو رہا ہو ؟ ان حضرات نے فرمایا کہ ہاں، اور اگر چاہو تو خطمی مٹی سے بھی دھو لو۔

حواشی
(١) في [جـ]: (سألهم).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15574
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15574، ترقيم محمد عوامة 15137)