مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يرمل من الحجر إلى الحجر باب: جو حضرات طواف میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15564
١٥٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن الحسن بن مسلم بن (يناق) (٢) قال: كنت أرمل الثلاثة من الحجر إلى الحجر. (فأبى) (٣) أشياخنا وقالوا: (امش) (٤) ما بين الركنين منهم سعيد بن جبير وطاوس ومجاهد وعطاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن مسلم بن یناق فرماتے ہیں کہ میں نے تین چکروں میں حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک رمل کیا، پھر میں اپنے شیوخ کے پاس آیا تو انھوں نے فرمایا کہ رکنین کے درمیان اپنی چال پر چلا کرو، شیوخ میں یہ حضرات تھے، حضرت سعید بن جبیر، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد، اور حضرت عطاء ۔
حواشی
(١) في [ب، ن]: (قطر).
(٢) في [ب، ن]: (ساق).
(٣) في [جـ]: (فأتى).
(٤) في [ز]: (يمشي)، وفي [ن]: (مشى).