مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يرمل من الحجر إلى الحجر باب: جو حضرات طواف میں حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15559
١٥٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا قدم مكة في حجة أو عمرة رمل بالبيت ثلاثة أطواف ومشى أربعًا ويقول: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ يفعل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ کے لیے تشریف لاتے تو طواف کے تین چکروں میں رمل فرماتے اور باقی چکروں میں اپنی چال چلتے اور فرماتے کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔