مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في (الرجل يحرم) وعنده الصيد باب: کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
حدیث نمبر: 15530
١٥٥٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص قال: سألت ابن جريج ما كان (عطاء) (١) يقول: في الرجل يخرج وقد خلف في منزله شيئًا من الصيد فيصيبه شيء؛ قال: يضمن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج سے دریافت کیا گیا کہ حضرت عطاء کیا فرماتے تھے کہ کوئی شخص نکلے اور اپنے گھر میں کوئی شکار وغیرہ چھوڑے اور اس شکار کو کوئی چیز ہلاک کر دے ؟ فرمایا کہ وہ شخص اس کا ضامن ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].