حدیث نمبر: 15499
١٥٤٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن حنظلة عن القاسم عن عائشة قالت: "سمعته يقول خمس فواسق فاقتلوهن في الحرم (الحدأ) (١) والغراب والكلب العقورُ والفأرة والعقرب" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانچ چیزیں ایسی ہیں جن کو حرم میں قتل کیا جاسکتا ہے، چیل، کوا، کتا، چوہا اور بچھو۔
حواشی
(١) في [ف]: (الحدأة).