مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15473

باب: کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بیوی سے صحبت کرے

في رجل أهل بعمرة ثم وقع بامرأته

حدیث نمبر: 15473
١٥٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن قتادة أنه سئل عن رجل أهل بعمرة ثم غشي امرأته قبل أن يصل إلى البيت أنه قال: يرجعان إلى حدهما فيهلان بعمرة، ويتفرقان حتى يقضيا العمرة، وعليهما هديان.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قتادہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا پھر بیت اللہ پہنچنے سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ دونوں اپنی حد (میقات) کی طرف واپس جائیں اور دوبارہ عمرہ کا احرام باندھ کر آئیں اور جب تک عمرہ مکمل نہ ہوجائے الگ الگ رہیں اور ان دونوں پر دو قربانیاں ہیں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15473
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 15041»