مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في رجل أهل بعمرة ثم وقع بامرأته باب: کوئی شخص عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد بیوی سے صحبت کرے
حدیث نمبر: 15473
١٥٤٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن قتادة أنه سئل عن رجل أهل بعمرة ثم غشي امرأته قبل أن يصل إلى البيت أنه قال: يرجعان إلى حدهما فيهلان بعمرة، ويتفرقان حتى يقضيا العمرة، وعليهما هديان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا پھر طواف سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرلی ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ دونوں واپس جائیں اور دوبارہ احرام باندھ کر آئیں اور جب تک عمرہ مکمل نہ ہوجائے الگ الگ ر ہیں اور ان دونوں پر قربانی ہے۔