مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الصيد (يؤخذ) في الحل فيدخل المحرم فيذبح فيه باب: کوئی شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں لے جا کر پھر ذبح کرے تو اس کا بیان
حدیث نمبر: 15467
١٥٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو داود عن هشام الدستوائي عن أبي الزبير عن جابر أنه لم ير بأسًا بالصيد يصطاده الحلال في الحل (أن) (٢) ⦗٤٤٠⦘ يأكله الحلال في الحرم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ حلال شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں جا کر کھائے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔
حواشی
(١) في [ص، ز]: (أخبرنا).
(٢) في [ن]: (أنه).