مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الصيد (يؤخذ) في الحل فيدخل المحرم فيذبح فيه باب: کوئی شخص حدود حرم کے باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں لے جا کر پھر ذبح کرے تو اس کا بیان
حدیث نمبر: 15466
١٥٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن عطاء وطاوس أنهما (كانا) (١) يكرهان أن يُدخل الصيد الحرم ثم يذبح فيه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص باہر سے شکار پکڑ کر اس کو حدود حرم میں لے جا کر ذبح کرے۔
حواشی
(١) في [ن]: (كان).