مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في (القران) بين الأسباع من رخص فيه؟ باب: طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے؟
حدیث نمبر: 15458
١٥٤٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد اللَّه بن مسلم قال: ذكروا عند القاسم أن عائشة كانت تقرن بين الأسابيع فقال: اتقوا اللَّه ولا تقولوا على أم المؤمنين ما لم تكن تفعل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم کے سامنے لوگوں نے ذکر کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کئی طواف ملا کر اکٹھے فرمایا کرتی تھیں، آپ نے فرمایا لوگو ! اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور ام المؤمنین کے متعلق ایسی بات نہ کرو جو وہ نہیں کیا کرتی تھیں۔