مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15456

باب: طواف کے سات چکر ملا کر (لگاتار) کرنا، اور کن حضرات نے اس میں اجازت دی ہے؟

في (القران) بين الأسباع من رخص فيه؟

حدیث نمبر: 15456
١٥٤٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد الملك قال: جاورت بمكة وثمة سعيد بن جبير وعلي بن حسين، فطاف علي بن حسين ثلاثة أسابيع وصلى لكل أسبوع ركعتين، ثم أتى الحجر فاستلمه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں رہا وہاں حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ بھی تھے، حضرت علی بن حسین نے تین طواف اکٹھے کیے اور پھر ہر طواف کے بدلے (سات چکروں کے بدلے) دو رکعتیں ادا فرمائیں اور پھر حجر اسود پر تشریف لائے اور اس کا استلام کیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15456
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13786، ترقيم محمد عوامة: 15026»