مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15428
باب: جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
من كره أن يأخذ من شعره إذا أراد الحج
حدیث نمبر: 15428
١٥٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن محمد بن أبي إسماعيل قال: حدثتني أمي عن جدتها أنها سمعت أم سلمة أم المؤمنين تقول: من كان يضحى عنه، فهلَّ هلال ذي الحجة فلا يأخذ من شعره شيئًا حتى يضحي (١).مولانا محمد اویس سرور
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ ارشاد فرماتی ہیں کہ جس شخص کی طرف سے قربانی کی جانی ہو تو جب ذی الحجہ کا چاند نظر آجائے تو اس کو چاہئے کہ قربانی تک بال نہ کاٹے۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة أم محمد بن أبي إسماعيل.