مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن يأخذ من شعره إذا أراد الحج باب: جو شخص حج کرنے کا ارادہ کرے اس کے لیے بال کاٹنا ناپسندیدہ ہے
حدیث نمبر: 15428
١٥٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن محمد بن أبي إسماعيل قال: حدثتني أمي عن جدتها أنها سمعت أم سلمة أم المؤمنين تقول: من كان يضحى عنه، فهلَّ هلال ذي الحجة فلا يأخذ من شعره شيئًا حتى يضحي (١).مولانا محمد اویس سرور
ام المؤمنین حضرت ام سلمہ ارشاد فرماتی ہیں کہ جو شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب ذی الحجہ کا چاند نظر آجائے تو اس کو چاہئے کہ قربانی تک بال نہ کاٹے، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر ابراہیم سے کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے اس کے متعلق نہیں سنا۔
حواشی
(١) مجهول؛ لجهالة أم محمد بن أبي إسماعيل.