مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15394

باب: عرفہ کی رات کو اگر غلام کو آزاد کر دیا جائے

في العبد يعتق عشية عرفة

حدیث نمبر: 15394
١٥٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن وعطاء قالا: في العبد يعتق بعد ما ينفر الناس من عرفات أو قال (يحتلم) (١) الغلام (أو تحيض الجارية) (٢) أو يجمع فرجعوا إلى عرفات فوقفوا قبل طلوع الفجر، فقد أجزأت عنهم حجة الإسلام.
مولانا محمد اویس سرور

حسن اور حضرت عطاء اس غلام کے متعلق فرماتے ہیں جس کو اس وقت آزاد کیا جائے جب لوگ عرفات سے چلے جائیں، یا فرمایا کہ بچے کو احتلام ہوجائے (بالغ ہوجائے) یا لڑکی کو حیض آجائے تو یہ سب واپس عرفات کی طرف لوٹیں گے اور طلوع فجر سے پہلے وہاں وقوف کریں گے، تو ان کی طرف سے اسلام کا وہ حج ادا ہوجائے گا جو ان کے ذمہ لازم تھا۔

حواشی
(١) في [ن]: (يحلم).
(٢) في [ن]: متكرر (أو تحيض الجارية).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15394
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 14970»