مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
(في المعتمر أو الحاج يقع على امرأته) باب: حج یا عمرہ کرنے والا اگر بیوی سے صحبت کرے
حدیث نمبر: 15368
١٥٣٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن أبي ليلى عن الحاكم عن مقسم أو سعيد بن جبير عن ابن عباس أنه قال في امرأة وقع عليها زوجها وقد قصرت المرأة ولم يقصر الرجل؛ قال: عليه دم] (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس خاتون کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس سے اس کا شوہر صحبت کرے حالانکہ اس نے تو بال منڈوا لیے ہوں لیکن اس کے شوہر نے بال نہ کٹوائے ہوں تو آپ فرماتے ہیں کہ مرد پر قربانی لازم ہے۔
حواشی
(١) سقط الباب بأخباره من: [أ، ن].