مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15337
باب: جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
من كان يأمر بتعليم المناسك
١٥٣٣٧ - قال: وكان ابن عباس أخبرني أن الوادي الذي بين يديه منى الذي يدعى محسرا يوضع، فلما أتى عليه ركض برجله فعرفت أنه أراد أن ⦗٤٠٧⦘ (يوضع) (١) فأعيته راحلته (فأوضعته) (٢) (فرمى) (٣) الجمرة فلما كان الغد رمى الجمرة قال: أحسبه قال لي: (بهاجرة) (٤) (٥)، ثم تقدم حتى كان بينهما وبين الوسطى فذكر من دعائه (مثل دعائه) (٦) في الموقفين إلا أنه زاد: وأصلح لي أو قال: (وأتمم) (٧) لنا مناسكنا قال: وكان قيامه كقدر ما كان إنسان فيما (يرى) (٨) قارئًا سورة يوسف، (ثم) (٩) رمى الجمرة الوسطى، ثم تقدم فذكر من دعائه نحو ذلك (و) (١٠) من قيامه (نحو ذلك) (١١) (١٢).راوی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے بتایا تھا کہ منیٰ کے سامنے جو وادی ہے جسے وادی محسر کہا جاتا ہے اس میں تیز چلا جائے، پھر جب (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما) اس پر آئے تو اپنے پاؤں سے سواری کو ایڑی لگائی تو میں سمجھ گیا کہ وہ تیز چلنا چاہتے ہیں، لیکن ان کی سواری تھک گئی تو میں نے اس کو تیز چلایا۔ پھر انھوں نے جمرہ کی رمی کی، پھر جب اگلا دن ہوا تو جمرہ کی رمی کی، راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ انھوں نے مجھ سے کہا : دوپہر کے وقت، پھر آگے بڑھے یہاں تک کہ اس (جمرہ) اور درمیانے جمرہ کے درمیان ہوگئے، پھر ویسی ہی دعائیں کیں جیسی دونوں موقفوں میں کی تھیں، مگر اس میں یہ اضافہ کیا : وأصلح لي، یا یوں کہا : وأتمم لنا مناسكنا، راوی کہتے ہیں کہ ان کا قیام میرے اندازے میں اتنی دیر کا تھا جتنی دیر میں کوئی شخص سورة یوسف پڑھ لے، پھر درمیانے جمرہ کی رمی کی، پھر آگے بڑھے اور اسی طرح دعا کی اور اسی طرح قیام کیا۔