مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الطيلسان (المزرر) للمحرم باب: محرم کا بٹن والا چوغہ یا چادر استعمال کرنا
حدیث نمبر: 15300
١٥٣٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن ابن سوقة قال: رأى عَليَّ سعيد بن جبير طيلسانًا كان فيه أزرار ديباج (نزعتها) (١)، فقال: لم نزعتها؟ قلت له: قال لي أصحابي: أتلبس هذا وأنت محرم؟ (فقال) (٢): وما يضرك.مولانا محمد اویس سرور
ابن سوقہ فرماتے ہیں کہ سعید بن جبیر نے میرے اوپر ایسی چادر دیکھی کہ جس کے بٹن میں نے نکال دئیے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا کہ اس کو کیوں نکالا ہے ؟ آپ نے ان سے عرض کیا کہ میرے ساتھیوں نے مجھ سے کہا کہ کیا تم حالت احرام میں یہ پہنو گے ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا اس کا (حالت احرام میں) پہننا تجھے کوئی نقصان نہیں دیتا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (نزعها).
(٢) في [ف]: (قال)، وسقط من: [ن].