مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من قال: الماء طهور لا ينجسه شيء باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز نا پاک نہیں کرتی
حدیث نمبر: 1530
١٥٣٠ - حدثنا ابن علية عن داود عن ابن المسيب قال: أنزل اللَّه الماء طهورا، فلا ينجسه شيء، (وربما قال: لا ينجسه شيء) (١)، قال داود: وذلك أننا سألناه عن الغدران، والحياض تلغ فيها الكلاب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن المسیب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کو پاک کرنے والا نازل کیا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید نے یہ بات اس لئے فرمائی کہ ہم نے ان سے ان حوضوں اور تالابوں کے بارے میں سوال کیا تھا جن میں کتے منہ مار دیں۔
حواشی
(١) سقط من: [خ].