حدیث نمبر: 153
١٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل قال: حدثتني الربيع قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يأتينا فيكثر، قالت: فوضعنا له الميضأة، فأتانا فتوضأ ومسح رأسه، بدأ بمؤخره، ثم رد يديه على ناصيته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیّع فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر ہمارے ہاں تشریف لایا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ تشریف لائے تو ہم نے آپ کے لئے وضو کا پانی رکھا۔ آپ نے وضو فرمایا اور سر کا مسح اس طرح کیا کہ ہاتھوں کو پہلے پیچھے کی طرف پھیرا پھر آگے پیشانی کی طرف لے کر آئے۔