مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الصبي (يعبث) (بحمامة) من حمام مكة باب: کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انہیں مار دے
حدیث نمبر: 15279
١٥٢٧٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام (بن) (١) عروة قال: عبث بعض بني عروة بفرخ من حمام مكة، (فأمر أبي) (٢) بشاة فذبحت ثم تصدق (بها) (٣)] (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عروہ کے کچھ بچے مکہ مکرمہ کی کبوتری کے بچوں سے کھیل رہے تھے، میرے والد محترم نے بکری ذبح کرنے کا حکم دیا تو وہ ذبح کی گئی اور پھر اس کا گوشت صدقہ کیا گیا۔
حواشی
(١) في [ف]: (عن).
(٢) في [ف، ن]: (فأمرني).
(٣) في [ص، ز]: زيادة (بها).
(٤) سقط الخبر من: [ص].