مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15278
باب: کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انہیں مار دے
في الصبي (يعبث) (بحمامة) من حمام مكة
حدیث نمبر: 15278
١٥٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبد اللَّه بن عمر عن أبيه قال: قدمنا ونحن غلمان مع حفص بن عاصم فأخذنا فرخًا بمكة في منزلنا فلعبنا (وعبثنا) (١) به حتى قتلناه، فقالت (له) (٢) إمرأته عائشة ابنة مطيع بن الأسود: فأمر بكبش فذبح فتصدق (به) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن حفص فرماتے ہیں کہ ہم جب چھوٹے تھے تو ہم حضرت حفص بن عاصم کے ساتھ آئے اور ہم نے مکہ میں اپنے مکان میں کبوتری کا بچہ پکڑ کر اس سے کھیل کود شروع کردیا یہاں تک کہ وہ مرگیا، ان کی اہلیہ حضرت عائشہ بنت مطیع بن الاسود رحمہا اللہ نے ان سے کہا تو انھوں کہا کہ مینڈھا ذبح کیا جائے، پس مینڈھا ذبح کر کے صدقہ کیا گیا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ن].
(٢) في [أ، جـ، ص، ز]: زيادة (له).
(٣) في [ص]: (بها) بدل (به).