مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الصبي (يعبث) (بحمامة) من حمام مكة باب: کوئی بچہ مکہ مکرمہ کے کبوتروں سے کھیلتے ہوئے انہیں مار دے
حدیث نمبر: 15278
١٥٢٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبد اللَّه بن عمر عن أبيه قال: قدمنا ونحن غلمان مع حفص بن عاصم فأخذنا فرخًا بمكة في منزلنا فلعبنا (وعبثنا) (١) به حتى قتلناه، فقالت (له) (٢) إمرأته عائشة ابنة مطيع بن الأسود: فأمر بكبش فذبح فتصدق (به) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ہم جب چھوٹے تھے تو ہم حضرت حفص بن عاصم کے ساتھ آئے اور ہم نے اپنے مکان میں کبوتری کا بچہ پکڑ کر اس سے کھیل کود شروع کردیا یہاں تک کہ وہ مرگیا، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت مطیع بن الاسود نے ان سے کہا تو انھوں کہا کہ بکری ذبح کی جائے، پس بکری ذبح کر کے صدقہ کی گئی۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ن].
(٢) في [أ، جـ، ص، ز]: زيادة (له).
(٣) في [ص]: (بها) بدل (به).