مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15253
باب: طواف کے دوران کوئی چیز پینا
في الشرب في الطواف
١٥٢٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عكرمة ابن خالد عن رجل من آل (الوداع) (١) قال: استسقى النبي ﷺ وهو يطوف بالبيت، فقال رجل: ألا نسقيك من شراب نصنعه فأتاه بإناء فيه نبيذ زبيب فقال: "ألا أكفيت عليه إناء أو عرضت عليه عودًا"، ثم شرب منه فقطب، ثم دعا بماء فصبه فيه فشرب وسقى أصحابه (٢).حضرت عکرمہ بن خالد آل وداع کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کے دوران پانی طلب کیا، ایک شخص نے عرض کیا : کیا میں آپ کو اپنا بنایا ہوا مشروب نہ پلاؤں ؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک برتن لایا گیا جس میں کشمش کا نبیذ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم نے اس پر کوئی برتن کیوں نہ الٹ دیا یا اس پر کوئی لکڑی کیوں نہ رکھ دی ؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے نوش فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماتھے پر شکن پڑگئے، پھر آپ نے پانی منگوایا اور اسے اس میں ڈالا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی نوش فرمایا اور اپنے صحابہ کو بھی پلایا۔