مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن (يهل) بالحج في غير أشهر الحج؟ باب: جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15251
١٥٢٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب أن أبا الحكم البجلي كان يهل بالحج في غير أشهر الحج، قال: فلقيه عكرمة فقال: أنت رجل (سوء) (١).مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے کہ ابو الحکم البجلی نے اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھا، ان سے حضرت عکرمہ کی ملاقات ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ تو برا آدمی ہے۔
حواشی
(١) سقط من [ص]: (سوء).