مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن (يهل) بالحج في غير أشهر الحج؟ باب: جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15246
١٥٢٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن خصيف قال: قدم ⦗٣٨٠⦘ رجل من أهل خراسان قد أحرم بالحج (في) (٢) غير أشهر الحج (فقال) (٣) له عطاء: اجعلها عمرة فإنه ليس لك حج فإن اللَّه يقول: ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ﴾ [البقرة: ١٩٧].مولانا محمد اویس سرور
حضرت خصیف سے مروی ہے کہ خراسان کا ایک شخص اشھر حج کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھ کر آیا، حضرت عطاء نے اس سے فرمایا اس کو عمرہ میں تبدیل کر دے تیرا حج نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ فَمَنْ فَرَضَ فِیْھِنَّ الْحَجَّ }۔
حواشی
(١) في [ص]: زيادة (محمد).
(٢) سقط (في) من: [ز].
(٣) في [ز]: (قال).