مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن (يهل) بالحج في غير أشهر الحج؟ باب: جو حضرات حج کے مہینے کے علاوہ حج کے لیے احرام باندھنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 15244
١٥٢٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن أبي الزبير عن جابر قال: لا يحرم بالحج إلا في أشهر الحج (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ حج کے لیے احرام حج کے مہینوں میں ہی باندھے۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.