مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من قال: الماء طهور لا ينجسه شيء باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز نا پاک نہیں کرتی
حدیث نمبر: 1524
١٥٢٤ - حدثنا ابن علية عن إسرائيل عن (الزبرقان) (١) قال: حدثنا كعب بن عبد اللَّه قال: كنا مع حذيفة، فانتهينا إلي غدير فيه الميتة، وتغتسل فيه الحائض. فقال: الماء لا (يخبث) (٢) (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک ایسے تالاب پر پہنچے جس میں مردار پڑا تھا اور حائضہ عورتیں اس میں غسل کرتی تھیں۔ آپ نے فرمایا کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
حواشی
(١) في حاشية [خ]: (ابن عمرو الضمري).
(٢) في [أ، خ، د، ك]: (يجنب).
(٣) مجهول؛ لجهالة كعب بن عبد اللَّه.