مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15168
باب: منیٰ سے عرفہ کب جائے گا؟
(في) أي ساعة يذهب إلى عرفة من منى؟
حدیث نمبر: 15168
١٥١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: رأيت الأئمة أئمة الموسم يتحرون (بغدوهم) (٢) إلى عرفات طلوع الشمس، ولا أراهم تحروا به إلا فعل نبيهم ﷺ (٣) (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حج کے زمانہ کے ائمہ کو دیکھا کہ وہ عرفات کی طرف روانگی کے لیے طلوع شمس کا اہتمام کرتے تھے اور میرا خیال ہے کہ وہ ایسا صرف اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل کی وجہ سے کرتے تھے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا) ۔
حواشی
(١) في [ن]: (جريح).
(٢) في [أ]: (بعدوهم).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.