حدیث نمبر: 15111
١٥١١١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا ابن نمير عن (عبيد) (٢) اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان (إذا) (٣) صعد (٤) على الصفا استقبل البيت ثم كبر ثلاثًا، ثم ⦗٣٥٠⦘ قال: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، يرفع بها صوته ثم يدعو قليلًا ثم يدعو قليلًا ثم يفعل ذلك على المروة حتى يفعل ذلك سبع مرات، فيكون التكبير (إحدى) (٥) وعشرين (تكبيرة) (٦) فما يكاد (يفرغ) (٧) حتى (يشق) (٨) علينا ونحن شباب (٩).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب صفا پر چڑھتے تو کعبہ کی طرف رخ کرتے پھر تین تکبیریں پڑھتے اور پھر یہ دعا پڑھتے : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، اپنی آواز بلند کردیتے اور پھر تھوڑی سے دعا فرماتے ، پھر مروہ پر یہی عمل کرتے، یہاں تک کہ سات چکروں میں سات دفعہ یہ عمل کرتے، پس اکیس تکبیریں بن جاتیں، پس ابھی وہ فراغت کے قریب بھی نہیں ہوتے تھے کہ ہم پہلے ہی تھک جاتے تھے۔ حالانکہ ہم جوان تھے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ن]: (عبد).
(٣) في [أ، ب، جـ، ص، ز]: زيادة (إذا).
(٤) في [جـ، ص]: زيادة (المنبر).
(٥) في [أ، ب، ن]: (واحدًا).
(٦) في [ص]: (تكبير).
(٧) في [ص]: (تفرع).
(٨) في [ص]: (تشق).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15111
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15111، ترقيم محمد عوامة 14717)