مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل (يصيب) الصيد فلا يجد له ندا من النعم باب: محرم شخص شکار کر لے اور اس کی مثل کوئی جانور نہ پائے
حدیث نمبر: 15096
١٥٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة قال: سأل مروان بن الحكم، ابن عباس ونحن بوادي الأزرق فقال: الصيد يصيده المحرم (١) لا يجد له (ندًا) (٢) من النعم فقال ابن عباس: ثمنه يهدى إلى مكة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مروان بن حکم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا اور ہم لوگ اس وقت وادی الازرق میں تھے، کہ محرم اگر شکار کرے اور اس کی مثل کوئی جانور نہ پائے ؟ آپ نے فرمایا کہ اس کی قیمت مکہ مکرمہ بھیج دی جائے گی۔
حواشی
(١) في [جـ، ص]: زيادة (قال).
(٢) في [ص]: (بدًا).