مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15087
باب: جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
(من) كره أكله للمحرم
حدیث نمبر: 15087
١٥٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد الرحمن بن (زياد) (١) عن عبد اللَّه بن الحارث أن عثمان أهديت له حجل وهو في بعض حجاته وهو محرم، فأمر بها فطبخت فجعلت ثريدا فأتي بها في الجفان (ونحن محرمون) (٢)، فأكلوا كلهم إلا علي (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے لیے تیتر ھدیہ لائے گئے آپ اس وقت اپنے ایک حج میں حالت احرام میں تھے، آپ نے ان کے پکانے کا حکم فرمایا : ان کی ثرید بنائی گئی اور پیالوں میں لائی گئی، ہم سب حالت احرام میں تھے ہم سب نے اس کو کھایا مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس میں سے تناول نہ فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ن]: (يزيد).
(٢) سقط من: [جـ، ص].