حدیث نمبر: 15087
١٥٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد الرحمن بن (زياد) (١) عن عبد اللَّه بن الحارث أن عثمان أهديت له حجل وهو في بعض حجاته وهو محرم، فأمر بها فطبخت فجعلت ثريدا فأتي بها في الجفان (ونحن محرمون) (٢)، فأكلوا كلهم إلا علي (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کے لیے سفید پیروں والا جانور ھدیہ لایا گیا آپ اس وقت حاجیوں کے ساتھ حالت احرام میں تھے، آپ نے اس کے پکانے کا حکم فرمایا : اس کی ثرید بنائی گئی اور پیالوں میں لائی گئی، ہم سب حالت احرام میں تھے ہم سب نے اس کو کھایا مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس میں سے تناول نہ فرمایا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، ز، ن]: (يزيد).
(٢) سقط من: [جـ، ص].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15087
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد الرحمن بن زياد صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15087، ترقيم محمد عوامة 14695)