مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
(من) كره أكله للمحرم باب: جن حضرات نے شکار کا گوشت محرم کے کھانے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 15083
١٥٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عمرو عن أبي الشعثاء أنه كره أكله للمحرم ويتلو: ﴿وَحُرِّمَ عَلَيْكُمْ صَيْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا﴾ [المائدة: ٩٦].مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثائ محرم کے لیے اس کے کھانے کو ناپسند کرتے تھے، اور قرآن پاک کی یہ آیت تلاوت فرماتے { وَ حُرِّمَ عَلَیْکُمْ صَیْدُ الْبَرِّ مَا دُمْتُمْ حُرُمًا }۔