مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يشتري البدنة فتضل فيشتري غيرها باب: کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
حدیث نمبر: 15042
١٥٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن ابن أبي مليكة وعطاء أن عائشة اشترت بدنة فأضلتها فاشترت مكانها ثم وجدتها فنحرتهما جميعًا، ثم قالت: كان في علم اللَّه (أن) (١) أنحرهما جميعًا، (و) (٢) ذلك في التطوع (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک اونٹ خریدا تو وہ گم ہوگیا، انھوں نے اس کے بدلے دوسرا اونٹ خرید لیا، تو وہ پہلا والا بھی دوبارہ مل گیا، آپ نے دونوں اونٹوں کی قربانی کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا کہ میں دونوں قربان کروں گی، اور یہ نفل ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [ف].
(٢) في [أ، ب، جـ، ص، ز، ن]: زيادة (و).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.