مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
الجنب يخرج منه الشيء بعد الغسل باب: اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 1498
١٤٩٨ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي عروبة وغيره عن الحسن: في الرجل يغتسل (من الجنابة، ثم يخرج من ذكره شيء من المني: قال إن كان بال قبل أن يغتسل) (١)؛ فلا يعيد الغسل، وإن كان لم يبل؛ فليعد الغسل.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس مرد کے بارے میں جس کے جسم سے غسل کرنے کے بعد منی وغیرہ نکل آئے فرماتے ہیں کہ اگر اس نے غسل سے پہلے پیشاب کیا ہے تو غسل کا اعادہ نہ کرے اور اگر وہ پہلے پیشاب نہیں کیا تو دوبارہ غسل کرے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، خ].