مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يستحب أن يطوف يوم النحر باب: جو حضرات یہ پسند کرتے ہیں کہ طواف یوم النحر میں کیا جائے
حدیث نمبر: 14979
١٤٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد (بن حباب عن) (١) ابن أبي ليلى قال: خرجت مع الحسن فلما كان يوم النحر زرنا البيت فطفنا بالبيت طوافًا واحدًا، وسعينا بين الصفا والمروة ثم رجعنا إلى منى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں حسن کے ساتھ حج کے لیے نکلا، پھر قربانی کا دن آیا تو ہم بیت اللہ تشریف لائے اور ایک طواف کیا، پھر صفا ومروہ کی سعی کی اور منیٰ آگئے۔
حواشی
(١) سقط في: [أ، ب، ز، ن].