حدیث نمبر: 14971
١٤٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج قال: سألت عطاء عن امرأة طافت بالبيت ثم حاضت؟ قال: تسعى بين الصفا والمروة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ اگر عورت کو طواف کے بعد حیض آجائے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ صفا ومروہ کی سعی کرے۔