حدیث نمبر: 14969
١٤٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن طارق قال: طافت امرأتي وصلت ركعتين، ثم حاضت قبل أن تطوف بين الصفا والمروة، فأمرتها أن تطوف بين الصفا والمروة، فسمعتني امرأة وأنا آمرها بذلك، (فقالت) (١): نعم ما أمرتها به (كانت) (٢) عمتي وخالتي عائشة وأم سلمة زوجتا النبي ﷺ (تقولان) (٣): إذا طافت المرأة بالبيت ثم صلت ركعتين ثم حاضت، فلتطف بين الصفا والمروة (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طارق فرماتے ہیں کہ میری عورت نے طواف کیا اور دو رکعتیں ادا کیں، اس کے بعد اس کو صفا ومروہ کی سعی سے پہلے ہی حیض آگیا، میں نے اس کو حکم دیا کہ تو صفا ومروہ کی سعی کر، جب میں اس کو حکم دے رہا تھا اس وقت ایک خاتون یہ سن رہی تھی، اس خاتون نے کہا کہ تو نے اس کو بہت اچھا حکم دیا ہے، بیشک میری پھوپھی اور میری خالہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام سلمہ جو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ ہیں وہ فرماتی تھیں کہ جب عورت طواف کرے پھر دو رکعتیں بھی ادا کرے اس کے بعد اس کو حیض آجائے تو اس کو چاہئے کہ وہ صفا ومروہ کی سعی بھی کرلے۔

حواشی
(١) في [ف]: (فقال).
(٢) في [جـ، ص]: (كانت).
(٣) في [أ، ب]: (يقولان).
(٤) مجهول، إلا أن تكون المرأة حفصة بنت عبد الرحمن بن أبي بكر، فيكون الأثر صحيحًا، وطارق هو ابن عبد الرحمن البجلي الأحمسي الكوفي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14969
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14969، ترقيم محمد عوامة 14582)