مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يحرم وعليه قميص ما يصنع (به) باب: کوئی شخص احرام باندھے اور اس پر قمیص ہو تو وہ اس کا کیا کرے؟
حدیث نمبر: 14956
١٤٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن (جريج) (١) عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يقول: من أحرم وعليه قميص فلينزعه ولا يشقه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایسے احرام باندھے کہ اس پر قمیص ہو تو اس کو چاہئے کہ اس کو اتار دے اس کو پھاڑے نہیں۔
حواشی
(١) في [ن]: (جريح).