مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في التعريف من قال: ليس إلا بعرفة باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ یوم عرفہ میں ذکر واذکار اور دعا وغیرہ صرف مقام عرفہ میں ہی ہو گی
حدیث نمبر: 14854
١٤٨٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ابن عون قال: كانوا (يسألون) (١) محمدًا عن إتيان المسجد عشية عرفة، فيقول: لا أعلم به بأسًا، فكان يقعد في منزله، فكان حديثه في تلك العشية حديثه في سائر (الأيام) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد سے یوم عرفہ کی سہ پہر مسجد میں آنے کے متعلق لوگوں نے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا، وہ اپنے گھر پر تشریف فرما تھے اور وہ اس سہ پہر میں اسی طرح گفتگو کر رہے تھے جس طرح باقی دنوں میں کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (يسلون).
(٢) في [أ، ب]: (الأمم).