مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14706
باب: آب زم زم کی فضیلت
في فضل زمزم
حدیث نمبر: 14706
١٤٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان قال: أخبرنا أبو إسحاق عن قيس بن (كركم) (١) قال: سألت ابن عباس فقلت: أخبرني عن ماء ⦗٢٦١⦘ زمزم فقال: (أخبرك) (٢) بعلم: لا تنزح ولا تنزف ولا (تزم) (٣) طعام من طعم وشفاء من سقم (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن کر کم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ مجھے آب زم زم کے متعلق خبر دیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں تجھے علم کے ساتھ خبر دیتا ہوں، نہ اس کا پانی کھینچ کر ختم کیا جاسکتا ہے، نہ یہ سوکھتا ہے اور نہ اس کی مذمت کی جاتی ہے، یہ کھانے والے کے لیے خوراک ہے اور بیماری سے شفاء ہے۔
حواشی
(١) في [ز]: (كرم).
(٢) في [أ، ن]: (أخبرني).
(٣) في [أ، ز، جـ]: (تدم)، وفي [ص]: (تلزم).
(٤) مجهول؛ لحال قيس.