حدیث نمبر: 14706
١٤٧٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان قال: أخبرنا أبو إسحاق عن قيس بن (كركم) (١) قال: سألت ابن عباس فقلت: أخبرني عن ماء ⦗٢٦١⦘ زمزم فقال: (أخبرك) (٢) بعلم: لا تنزح ولا تنزف ولا (تزم) (٣) طعام من طعم وشفاء من سقم (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قیس بن کر کم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ مجھے آب زم زم کے متعلق خبر دیں ؟ آپ نے فرمایا کہ میں تجھے علم کے ساتھ خبر دوں گا، اس کے کنواں کو بالکل خالی اور ختم نہ کرو اور اس کی مذمت بھی نہ کرو بیشک یہ کھانوں میں سے ایک کھانا ہے اور مریض کے لیے باعث شفاء ہے۔

حواشی
(١) في [ز]: (كرم).
(٢) في [أ، ن]: (أخبرني).
(٣) في [أ، ز، جـ]: (تدم)، وفي [ص]: (تلزم).
(٤) مجهول؛ لحال قيس.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14706
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14706، ترقيم محمد عوامة 14339)