حدیث نمبر: 14689
١٤٦٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن مهدي عن سفيان عن أبي نهيك قال: سألت طاوسًا عن امرأة توفيت وقد بقي عليها من نسكها، قال: يقضى عنها.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو نھیک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا کہ ایک عورت فوت ہوگئی ہے اور اس کے ذمہ ابھی حج کے کچھ مناسک باقی تھے ؟ آپ نے فرمایا اس کی طرف سے ادا کیے جائیں گے، میں نے حضرت قاسم سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت طاؤس نے جو فرمایا ہے مجھے اس بارے میں تو کوئی علم نہیں ہے (کیونکہ) اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ { لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی }۔

حواشی
(١) في [ص]: (حدثني).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14689
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14689، ترقيم محمد عوامة 14324)